پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

یورپی یونین کی عدالت نے مسلمان خواتین ملازمین کے اسکارف پہننے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

datetime 16  جولائی  2021 |

لگسمبرگ (این این آئی)یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرسکتی ہیں۔یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر ظاہری علامت کے

طور پر کسی بھی مذہبی ، سیاسی یانظریاتی علامت کے استعمال سے روک سکتی ہیں۔لکسمبرگ میں قائم اس ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک سے کہا کہ وہ یہ خود طے کریں کہ ان کے ملک میں موجود کمپنیوں میں اس پابندی کے اطلاق کی کس حد تک ضرورت ہے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی فیصلے سے پہلے ملازمین کے حقوق اور آزادی مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ملکی قانون سازی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔واضح رہے یہ کیس یورپی عدالت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جنہیں دفتر میں اسکارف پہننے کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ یورپ میں کئی سالوں سے خواتین کے اسکارف اور حجاب پہننے پر تنازعات جاری ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی اسی عدالت نے اسکارف پہننے کا اختیار کمپنیوں کو دیتے ہوئے مسلم خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس پر مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…