منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آذربائیجان کی پاکستان کو اُدھار تیل اور گیس کی آفر، حکومت پاکستان نے کئی ماہ سے رسپانس ہی نہیں دیا

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /باکو(این این آئی) آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی (سوکار)نے پاکستان کو تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے 22 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی دو کریڈٹ لائنیں فراہم کرنے کی پیش کش پر پٹرولیم ڈویژن کی طویل خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے حکومت کو آگاہ کیا تھا

جس سے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔جنوری میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے دوران دونوں حکومتوں نے اتفاق کیا تھا کہ وہ تیل اور گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کی سوکر ٹریڈنگ نے مارچ میں باضابطہ طور پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو حکومت سے حکومت (جی 2 جی انتظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کارگوس کی فراہمی کی پیش کش کی تھی۔پاکستان کے سفیر بلال حئی نے بتایا کہ اس پیش کش میں دو الگ الگ کریڈٹ لائنیں 60 دن کے لیے شامل ہیں جس میں ایل این جی کے لیے 12 کروڑ ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کے 10 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے چیف آپریٹنگ افسر (سی ای او)توگورول کوچارلی نے ان سے رابطہ کیا تاکہ جامع تجویز پر پاکستان حکومت کے جواب کے بارے میں استفسار کیا جاسکے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم اور توانائی تابش گوہر سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سفارتی نوٹ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے طویل خاموشی اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جواب نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا حوالے دے کہا کہ سوکر برادر پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اب بھی پاکستان کے ساتھ تعاون چاہتا ہے لیکن مارچ میں کی جانے والی پیش کش غیر معینہ نہیں تھی۔علاوہ ازیں ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اتفاق کیا کہ اگر تجارتی یا دیگر معاملات پر پیش کش سے انکار کردیا گیا تو کوئی بڑی بات نہیں ہوئی لیکن دوستانہ تعلقات میں غیر سنجیدگی ایک ناپسندیدہ اقدام ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…