اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

گھر کا سربراہ ہی خاندان کے 7 افراد کا قاتل نکلا، المناک واقعہ کا حیرت انگیز ڈراپ سین

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے چمکنی میں 7 افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 7 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گھر کا سربراہ ابراہیم ہے، ملزم کو چارسدہ کے علاقے تنگی سے گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او عباس احسن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

کچھ دن قبل قتل کا المناک واقعہ پیش آیا، قتل کی واردات کی جدید خطوط پر تفتیش کی گئی۔سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ مرکزی ملزم کا نام ابراہیم ہے، قاتل کی بیوی نے اس سے طلاق لی تھی، ملزم کے مطابق بیوی نے دھوکے سے طلاق لی جس کا اسے رنج تھا۔پولیس حکام کاکہنا تھا کہ ملزم ابراہیم نے 22 جون کو ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کیا، طیش میں آنے کے بعد تین بچوں، چچازاد بھائی کی بیوی اور بچوں کو بھی قتل کر دیا۔سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ ملزم اس کیس میں مدعی بھی ہے، ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ قدم اٹھایا اور واقعے کو زمین کے تنازع کا رنگ دے دیا۔ دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور ( صوابی) میں جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت سے ملحقہ زنانہ انتظار گاہ میں نوجوان بیٹے نے اپنی سگی ماں پر پستول سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ زیدہ شفیع الرحمن نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر موضع نارنجی کی ایک خاتون کو 365Aکے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کرنے کے لئے دارالامان سے لایا گیا تھا عدالت سے بری ہونے پر مذکورہ خاتون عدالت سے ملحقہ زنانہ

انتظار گاہ میں بیٹھی تھی کہ اس دوران ان کا پندرہ سالہ بیٹا حمید ولد زبیر سکنہ نارنجی نے آکر ان پر پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت موقع پر موجود پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ ایک ماہ قبل گھر سے چلی گئی تھی جس کا ان کے بیٹے حمید کو دکھ تھا۔جب کہ اس کی رپورٹ تھانہ پر مولی میں درج کرائی گئی تھی۔پولیس نے مقتولہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی احکامات پر دارالامان منتقل کر دیا تھا۔جب کہ ہفتہ کے روز پیشی کے لئے دارالا مان سے مقامی عدالت لائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…