ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی جیل میں بیمار فلسطینی کو مضرصحت ادویات دیے جانے کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2021 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی محمد براش کو مضر صحت اور زاید المیعاد ادویات دی جاتی رہی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر براش اس وقت اسرائیل کے بدنام زمانہ عسقلان جیل میں قید ہے۔امور

اسیران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر براش کے وکیل نے حال ہی میں عسقلان جیل کا دورہ کیا جہاں اسے پتا چلا کہ اس کے موکل محمد براش کو کولسٹرول کی بیماری کے علاج کے لیے جو دوائی دی جاتی رہی ہے وہ زاید المعیاد اور مضر صحت ہے اور اسے مسلسل دو ہفتے سے یہ مضر صحت دوائی دی جاتی رہی ہے۔خیال رہے کہ محمد براش کو رواں سال جنوری سے کولسٹرول بڑھنے کی شکایت ہے مگر اسے کسی قسم کی مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ 44 سالہ محمد براش کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے الامعری کیمپ سے ہے اور اسے سنہ 2003 کو حراست میں لیا گیا۔ فلسطینی تحریک آزادی کے لیے جدو جہد کی پاداش میں اسے تین بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینی گینٹز نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کو ایران میں صدر منتخب کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے والے ہتھیاروں کے حصول کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے کے ممالک بالخصوص اسرائیل کے لیے خطرات پیدا کررہا ہے۔ ان

کاکہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کو درپیش خطرات سے صرف نظر کیے بغیر اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔قبل ازیں اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری خطرے کو بھانپیں اور ایران کو خطرناک ہتھیاروں کیحصول سے روکیں۔خیال رہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 60 فی صد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رئیسی ڈیڑھ ماہ کے بعد موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…