ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایران کی سرکاری نیوزویب سائٹس ضبط کنٹرول امریکا نے اپنے ہاتھ میں لے لیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایران کے دوسرکاری خبری گروپوں پریس ٹی وی اور العالم کی ویب سائٹس اوریمن کی حوثی ملیشیا کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ان کے صفحہ اول پر اپنا بیان پوسٹ کردئیے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق ان میں سے ہر ویب سائٹ پر ایک صفحہ ہی ظاہر ہورہا ہے اور اس پر یہ بیان جاری کیا گیا کہ اس ویب سائٹ کو امریکا کی حکومت نے ضبط کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ایران کے خلاف امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کے قوانین کا حوالہ دیا گیا اور نیچے وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی)اور امریکا کے محکمہ تجارت کی مہر لگی ہوئی ہے۔ادھر ایران نشریات (آئی آر آئی بی)نے ایک بیان میں کہا کہ العالم کے علاوہ بعض دوسری ویب گاہیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ان میں فلسطین سے متعلق نشریات اور عربی زبان میں مذہبی اور ثقافتی چینل کی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔آئی آرآئی بی نے اس کے ردعمل میں امریکا پراظہاررائے کی آزادی کو دبانے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ وہ مزاحمت نوازمیڈیا کو بلاک کرنے کے عمل میں اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔اس نے دعوی کیا ہے کہ یہ میڈیا ذرائع خطے میں امریکی اتحادیوں کے جرائم کو بے نقاب کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…