اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کی وزیراعظم غیر منتخب لوگوں کو عہدوں سے فارغ کریں اور قابل لوگوں کو عہدے دیکر ملک کو بہتر بنائیں زراعت کے شعبے میں صرف 0.15 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے
یہ کسان کیساتھ زیادتی ہے بیوروکریسی میں کرپشن عروج پر ہے اس سال کے اندر اگر اس کرپشن کو کنٹرول کر لیا جائے تو بہتر ہوگا ورنہ یہ کرپشن پی ٹی آئی حکومت کو بہا کر لے جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں گالی گلوچ اور کتابیں پھینکے گئے جن اراکین نے یہ کام کئے انکے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی یہ کہتے ہیں یورپ کے ساتھ کاروبار خراب ہوجائے گا بھاڑ میں جائے ایسا کاروبار جس کی وجہ سے حضور کی شان میں سمجھوتہ کرنا پڑے ہم جانیں دیدیں گے لیکن نبی کی شان میں گستاخی نہیں ہونے دیں گے۔