کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل تفریح کے لیے نانگا پربت پہنچ گئے۔نانگا پربت سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور یورپ جاکر اپنے پیسے ضائع کرتے ہیں، پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑاہے۔انکا کہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے اب تک یہاں نہ آکر زندگی ضائع کردی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نانگا پربت میں منفی درجہ حرارت ہے اور انتہائی خوبصورت مقام ہے۔عمران اسماعیل نے عوام سے کہا کہ تمام پاکستانی خوبصورتی کو دیکھنے ان مقامات پر آئیں۔