اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

معیشت کا پہیہ چل پڑا، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10 ماہ کے دوران بڑا اضافہ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک بھر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصدکانمایاں اضافہ دیکھا گیا۔جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں

12.84 فیصد جبکہ اپریل کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر68.07فیصدکااضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر17.52 فیصد اوراپریل میں ماہانہ بنیادوں پر85.76 فیصدکا حوصلہ افزا اضافہ ہوا،جن پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے ان میں فرنس آئل، لبریکیٹنگ آئل، جیوٹ بیچنگ آئل، ایل پی جی، پیٹرول، ہائی سپیڈڈیزل اورکیروسین آئل شامل ہے، جن پیٹرولیم مصنوعات کی منفی بڑھوتری ہوئی ہے ان میں جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل اورسالوینٹ نپھاتا شامل ہے۔چینی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر16.45 فیصداضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پراپریل میں 16.74 فیصدکی کمی ہوئی ہے، اسی طرح کاٹن یارن اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 10.03 اور10.04 فیصدکااضافہ ہوا،نائیٹریٹ اورفاسفیٹ کھادوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 4.59 اور22.16 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ٹریکٹر،ٹرک، جیپوں، لائیٹ کمرشل گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بالترتیب 65.26 فیصد، 2.56فیصد، 4.33 فیصد، 41.61 فیصد، 45.93 فیصد اور33.39 فیصدکااضافہ ہوا۔کوکنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.21فیصد اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.79 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،گندم کی پسائی میں اضافہ کی شرح 50.87 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…