اسلام آباد( آن لائن ) وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کروں گا ، معاملات کے حل تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتور کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مشیر قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کروں گاگزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ورچوئل اجلاس ہو ا تھا ، اجلاس میں تمام 8ممالک کے نمائندے شریک ہو ں گے ، اجلاس میں 2ممالک کے درمیان مسائل زیر بحث نہیں آتے یہ سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ، معاملات کے حل تک اپنے روایتی حریف بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی اور نہ ہی افغان ہم منصب سے بھی کوئی ملاقات ہو گی ۔