پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ)کئی سال تک مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز خطیب اور امام شیخ حسین بن عبدالعزیز انتقال کر گئے۔ سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے شیخ حسین الشیخ نے اپنے والد کی وفات کی خبر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیت کا ایک سلسلہ چل پڑا، ٹوئٹر پر امام شیخ حسین بن

عبدالعزیز کا نام ہیش ٹیگ بن چکا ہے اور ہزاروں افراد نے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے، شمالی ریاض کی مسجد البباطین میں ان کی نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد عصر کے بعد ان کی تدفین بھی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں میونسپلٹی نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 23 تجارتی ادارے سیل کردیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے 4043 چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔سعودی میڈیا کے مطابق 19 چھوٹی اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں چھاپہ مار مہم چلائی گئی۔ جس کے دوران کورونا ایس او پیز کی 65 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب کویت نے یکم اگست سے صرف ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن)کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا رکھی ہوں گی۔کویتی حکومت نے اس کے ساتھ یہ شرط بھی عاید کی ہے کہ کسی فرد کو لگائی گئی ویکسین خلیجی ریاست کی منظورشدہ ہونی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یکم اگست کے بعد کویت جانے کے خواہاں افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کویت میں آمد کے بعد سات روز تک اپنے گھر یا جائے قیام پر قرنطین

میں رہنا ہوگا اور اس دوران میں ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ یکم اگست کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو ملک سے باہر سفر کی اجازت ہوگی۔کویتی کابینہ کے ایک اورفیصلے کے مطابق 27 جون سے صرف ویکسین لگوانے افراد کو ریستورانوں،کیفے خانوں، ہیلتھ کلبوں، حماموں اور بڑے کاروباری مراکز

میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔کویت کے علاوہ تین اور خلیجی ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کووِڈ19کی روک تھام کے لیے نئی نئی قدغنیں عاید کررہے ہیں اور انھوں نے کاروباری مراکز، شاپنگ مالوں،عوامی مقامات اور تفریح گاہوں میں داخلیکے لیے ویکسین لگوانے کی شرط عاید کردی۔واضح رہے کہ کویت نے پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین نہ لگوانے والے اپنے شہریوں پر 22 مئی سے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونے پابندی عاید کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…