ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ،مظاہرین کا پولیس اہلکاروں کیساتھ مقابلہ ، بلوچستان اسمبلی کے شیشے ٹوٹ گئے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کے مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  بلوچستان اسمبلی کے باہر بجٹ 2021-2022 کے حلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتجاج کے باعث بدمزگی ہوئی جس کی وجہ سے دو اراکین اسمبلی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی تو اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اہلکاروں سے مقابلہ کرنا شروع کردیا۔اس موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے باعث بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔اسی اثنا میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سخت سیکیورٹی میں آمد ہوئی اور وہ پولیس حصار میں اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔وزیراعلیٰ کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے جام کمال کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور اُن پر گملے اور جوتے پھینکے۔پولیس نے حملہ کرنے والے مظاہرین کی تلاش شروع کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…