ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا راجہ فاروق حیدر کابینہ کے اہم رکن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو آزاد جموں و کشمیر سے ایک اور دھچکا،راجہ فاروق حیدر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے میر اکبر خان نے

اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی ۔ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے بھی ملاقات میں شر کت کی ۔ سردار میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے سردار میر اکبر خان کو ایل اے-16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر الحاج سردار محمد صدیق خان نے بھی میر اکبر خان کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نے آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کی چیر پرسن نثار شاہ ایڈووکیٹ نے دیگر پارٹی رہنمائو ں عمر اخلاص اور عثمان اخلاص کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں میدان سرمایہ داروں اور کرپٹ استحصالی ٹولے کیلئے کھلا نہیں چھوڑینگے بلکہ آزاد کشمیر کے محنت کش و مظلوم عوام کو استحصال پر مبنی سرمایہ دارانہ سیاست سے نجائت دلائیںگے اور عوامی حقوق کے تحفظ کی مبنی مزاحمتی سیاست کو فروغ دینگے۔نثار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست پر چند برادریوں کے امیر طبقے کا قبضہ ہے جو نسل در نسل سے غریب عوام پر مسلط ہیں اور لوٹ مار کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ جو لوگ پیدل چلتے تھے آج کروڑوں روپے کی گاڑیوں اور جائداد کے مالک ہیں جبکہ انکا کوئی پیشہ اور کاروبار بھی ایسا نہ تھا جس سے اتنے جلدی امیر بنتے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہی کہ ان لوگوں نے سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے۔حالانکہ سیاست براے خدمت ہوتی ہے۔نہ کہ قومی خزانہ لوٹ کر کمائی کرنے کیلیے۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نے سیاست کو امیروں کے محلوں اور طاقتور برادریوں کے نرغے سے نکال کر عام عوام تک لانا ہے۔اسی لیے ہم نے عام عوام سے امیدواران کا اعلان کیا ہے جو متبادل عوامی سیاست کو فروغ دینگے اور عوامی مزاحمت کے زریعے عوامی حقوق حاصل کرنے میں عوام کے مددگار ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی تین حلقوں سے اپنے امیدوارن دے رہی ہے۔جن میں حلقہ ایل۔اے بائیس پونچھ پانچ سے عابد رشید، حلقہ ایل -اے سولہ باغ سے عثمان اخلاص اور حلقہ ایل۔اے نو کوٹلی دو سے شاہ نواز علی شیر الیکشن لڑیں گے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاست کاروبار نہیں خدمت کے نعرے کا ساتھ دیں۔۔۔۔سہیل منہاس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…