ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھلیں گے،حماد اظہر کا بلاول بھٹو کو جواب

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے،ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں

معیشت کیسے چلانی ہے،ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بجٹ پر اظہار خیال کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، کرپشن کے یہ داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے ، 4 فیصد گروتھ پر انہیں بہت تکلیف ہورہی تھی، میں نے ڈیٹا نکالا ہے، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں ایک فیصد گروتھ حاصل کرلیتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں کتے کاٹنے سے کوئی بیماری نہیں پھیلی اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں پھیلا، ہم ان سب چیزوں سے محفوظ ہیں اور ہمارے حلقے کے لوگ ہمیں بہت پیار محبت دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…