ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں سستی بجلی ملے گئی تو مستقبل میں مہنگائی بھی کم ہوگی، وزیراعظم عمران خان

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داسو (آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے،ملک میں سستی بجلی ملے گئی تو مستقبل میں مہنگائی بھی کم ہوگی، داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے

موقع پر خطاب میں کیا ۔وزیراعظم داسو ڈیم کے دورے کے موقع پر مقامی و غیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختصر خطاب میں کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہیے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کرآ تی ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی، 50 سال پہلے صنعتوں کی ترقی کی وجہ ہی سستی بجلی تھی، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی بجلی ملنے سے مہنگائی بھی آّگے جاکر کم ہوگی اور عوام و صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعت کاری ہوگی جس سے دولت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ داسو پراجیکٹ کی مجموعی بجلی کی پیداواری صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے، پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا اور ہر مرحلہ 2160 میگاواٹ پر مشتمل ہے، داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے، جس سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔ خیال رہے کہ 2020 میں ورلڈ بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔منصوبے سے پاکستان کو لاکھوں صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کم لاگت، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔اضافی فنڈز داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی مالی اعانت فراہم کریں گے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 160 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرے گی۔دوسرے مرحلے کی توسیع کے منصوبے سے یہ گنجائش دوگنی ہو کر 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوجائے گی جس سے داسو ملک کا سب سے بڑا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…