اب کوئی ایسی ویڈیو نہیں بناؤں گا، خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی

17  جون‬‮  2021

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ +این این آئی) گوجرانوالہ پولیس نے بغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا

مطالبہ کیا جارہا تھا۔ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ گرفتار یو ٹیوبرز کا کہنا ہے کہ میرا ٹیوب چینل ہے اور گزشتہ دنوں خواتین پر ایک ویڈیو بنائی تھی اور ان کی تذلیل کی تھی جس پر میں معافی چاہتا ہوں اور میں نے اپنے فالوورز بڑھانے کے لئے ایسا کیا جس پر میں معافی چاہتا ہوں اور آئندہ ایسی ویڈیو نہ بنانے کا وعدہ کرتا ہوں، واضح رہے کہ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کے مطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب صحافی کے بھائی کا موبائل فون جیب سے چوری پانچ روز گزر گئے تاحال تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا صحافی برادری کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ لبانہ چک نمبر 37 میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران ممبر

پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی صحافی سید قنبر عباس کے حقیقی بھائی کا موبائل فون نامعلوم چوروں نے جیب سے نکال کر چوری کرلیا مقدمہ مدعی سید ارتضی نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ صدر پتوکی میں تحریری درخواست دے دی پانچ روز گزر گے کوئی سراغ نہ مل سکا اور نہ ہی نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور فوری طورپر نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں اور ملزمان کی ٹریسنگ و گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…