ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جسمانی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صحت بڑی نعمت ہے۔ جس کے پاس صحت نہیں اس کے پاس دنیا کی تمام آسائشیں ہونے کے بعد بھی کچھ نہیں ہے۔ مگر یہ ممکن نہیں کہ ہر وقت آپ توانا اور صحت مند رہیں کبھی نہ کبھی انسان بیمار ضرور ہوتا ہے اور یہ قدرت کی طرف سے ہے۔ خدانخواستہ اگر آپ ہوگئے ہیں اور تمام تر علاج کروانے کے بعد بیماری تو دور ہوگئی

لیکن جسم میں کمزوری بیٹھ گئی ہے تو یہ ذیادہ اذیت ہوتی ہے کیونکہ روزمرہ کی روٹین اتنی تیز ہے کہ وقت کے ساتھ چلنا بھی لازمی ہے۔یہاں ہم آپ کو 5 ایسی اہم غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کو نہ صرف جسمانی کمزوری سے دور رکھنے میں مدد دیں گی ساتھ ہی آپ کی طبیعت بحال کرنے میں بھی مفید ہیں،ہری سبزیاں جیسے پالک، سرسوں، بھتواوغیرہ جسمانی سوجن کو کم کرتے ہیں، قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں،اور زخم کی کو بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی ، مینگنیز ، میگنیشیم ، فولیٹ ، پولیفینول اینٹی آکسیڈینٹ اور پروویٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، یہ سب مدافعتی فنکشن اور مجموعی صحت کے لئے ضروری ہیں۔انڈےامریکن سوسائٹی فار ہیلتھ ریکور کے مطابق ہمارے جسم کو دن بھر میں 0.36 گرام فی پاؤنڈ (0.8 گرام فی کلو) پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ بیماری کے بعد روزانہ ملنا بہت ضروری ہے ورنہ جسم میں پروٹین کی کمی ہوجاتی ہے۔ انڈے میں وٹامن اے اور بی 12 کے ساتھ ساتھ زنک ، آئرن اور

سیلینیم بھی ہوتا ہے ، یہ سب مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اس لیئے بیماری سے اٹھنے کے بعد کم از کم ایک ماہ تک آپ انڈے کا استعمال لازمی کریں تاکہ خود کو دوبارہ فعال بنا سکیں۔ شکر قندی یعنی میٹھے آلو غذائیت بخش ہوتے ہیں یہ وٹامنز، معدنیات، کیروٹینائڈز اور مینگنیز سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں شامل کاربنز جسم کے خلیوں

کو جلد بھرتی ہے اور یوں بیماری سے ہونے والی کمزوی جلد دور ہونے لگتی ہے۔ سبزی کوئی بھی ہو جسم کو بھرپور فائدہ دیتی ہے اور یہ ہمارے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔بیماری میں زبان کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اس لیئے آپ سبزیوں کو اپنے انداز میں پکا کر کھائیں یہ آپ کے لیے زیادہ مفید ہیں۔کوینکہ ان میں خاص وٹامنز ، گلوکوزینولائٹس ،

معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس وغیرہ ہوتے ہیںجو متاثرہ خلیوں کو طاقت دیتے ہیں اور تمام نظامِ جسم کو کنٹرول کرکے دوبارہ صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ گوشت کا محدود مقدار میں استعمال کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے چاہے آپ مچھلی کھائیں، مرغ مسلم یا پھر گائے بکرے کا۔ گوشت میں وٹامن اے، بی، آئرن، زنک، کولیجن سمیت پروٹین کی بڑی مقدار جسم کے خلیوں کو طاقت دینے کا کام دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…