اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات معاملہ ،پی ٹی آئی نے پارٹی اکائونٹس تک رسائی مانگ لی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات معاملہ پر پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکائونٹس تک رسائی مانگ لی۔بدھ کو وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جس میں کہاگیاکہ دونوں جماعتوں کے بنک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، اکبر بابر کو

بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔الیکشن کمیشن کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2017 سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے ،دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا ،مسلم لیگ اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیتی رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس رمضان سے قبل ہوا ،سکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں کو طلب نہیں کیا ،اسٹیٹمنٹ میں دونوں جماعتوں کے کئی اکاؤنٹس جعلی نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میں دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کی درخواست دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سے بات چیت کے لئے فخر امام کی قیادت میں کمیٹی بنائی ،اپوزیشن نے فخر امام سے بات کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی سے 110 قانون پاس ہوچکے ہیں ۔ انوںنے کہاکہ مریم نواز نہیں چاہتی تھیں شہباز شریف تقریر کریں،مریم نواز نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرائی ،اپوزیشن قوانین پر بحث کرنا ہی نہیں چاہتی ،اپوزیشن کی قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سے

درخواست سے اپوزیشن سے جو بات ہوتی ہے دستاویزات عوام کے سامنے لائیں،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابات ایکٹ آف پارلیمنٹ کے مطابق کروانے ہیں ،الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کا جائزہ وزرات پارلیمانی امور لے گی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ابھی قومی اسمبلی سے پاس ہوا ہے سینیٹ سے ہو گا تو قانون کا حصہ بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…