اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی علاقے الاحسا میں بوسیدہ مکان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے گئے

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے جنوب مشرقی علاقے الاحسا میں ایک خستہ حال اور بوسیدہ مکان کی دیواروں پر مقامی فنون لطیفہ، ثقافتی نمونوں اور آرٹ کے منفرد نمونے تیار کرکے مکان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ بوسیدہ مکان کی دیواروں پر بنائے جانے

والے نقوش نے اسے ازمہ رفتہ کے مکاناتوں میں منفرد اور ممتاز بنا دیا۔اس حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک مقامی ٹوریسٹ گائیڈ عبدالعزیز العمیر سے ملاقات کی جنہوں نے الاحسا کی النعاثل کالونی میں واقع اس منفرد مکان میں کی جانے والی نقش کاری کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے بتایا کہ مکان کے بوسیدہ ہونے کے باوجود اس کی دیواروں پر 100 سے زاید مختلف اشکال کے نقوش بنائے گئے جن میں مقامی فنون لطیفہ کو اجاگر کیا گیا۔گھر کی خستہ حالت کے باوجود الاحسا کی ثقافتی علامتوں کی سجاوٹ شاندار اور تخلیقی رہی کام سے بھرپور کوشش ہیجس نے الاحسا کے ثقافتی تنوع کو ایک پرانے مکان کی دیواروں پر زندہ کرکے فنون اور آرٹ کے ساتھ مقامی لوگوں کی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں العمیر نے کہا کہ مکان کی دیواروں پربنائے جانے والے نوشتہ جات اور نقوش کی اقسام مختلف ہیں۔ انہیں انتہائی مہارت اور محنت سے تیار کیا گیا۔ ان نقوش میں مچھلی ، زاویہ گلاب ، زنجیر ، ستارہ ، کھجور کا درخت ، ستارہ ، لال ٹین نمایاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ بوسیدہ مکان 350 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس کے مالک محمد بن عبداللہ الشعبی تھے۔ عرب ٹی وی کو سب سے پہلے اس مکان اور اس کی دیواروں پر کی گئی نقش کاری کا علم ٹویٹر کے ذریعے شائع کی جانے والی تصاویر سے ہوا۔ العمیرنے بتایاکہ اس کی رہائش اس کالونی میں واقع ہے جہاں تاریخی آرٹ کا یہ منفرد نمونہ تیار کیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…