ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ندا یاسر کے ساتھ ترکی میں افسوسناک حادثہ‎‎

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے مارننگ شوکی میزبان اوراداکارہ ندا یاسرکے ساتھ ترکی میں افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ندا یاسر گزشتہ دنوں اپنے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے ترکی گئی تھیں، ترکی میں ان کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کی تفصیلات انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے مارننگ شو میں شیئرکی ہیں ۔

امت کی رپورٹ کے مطابق ندا یاسرنے بتایا کہ ترکی کے مختلف شہروں میں سیر کرنے کے بعدہم استنبول آئے۔ کسی نے ہمیں بتایا تھا کہ استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں پاکستان تو بلاوجہ میں بدنام ہے استنبول میں بھی آپ کو اپنی چیزوں کی حفاظت کے حوالے سے محتاط رہنا پڑتا ہے۔ندا یاسرنے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں اورلاکٹ کا سیٹ خریدا تھا جو وہ ترکی اپنے ساتھ لے کر گئی تھیں۔ لیکن استنبول میں چوری ہونے کے ڈر سے انہوں نے یہ تمام زیورات اپنے بیگ میں چھپا کر ہوٹل کے روم میں موجود الماری میں رکھ دیے تھے۔ جب انہوں نے تین دن بعد اپنے بیگ کا جائزہ لیا توان کی وہ تمام جیولری وہاں سے غائب تھی۔ندا یاسرنے بتایا کہ پاکستان آنے سے ایک روز قبل ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اور رات بھر وہ ایف آئی آر کٹوانے کے لیے استنبول کے پولیس اسٹیشن میں اپنی باری کا انتظار کرتی رہیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ان کا ترکی کا پورا ٹرپ بہت اچھا گزرا تھا لیکن آخری دن ان کے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ندا یاسر کی بہن کا موبائل بھی ترکی میں چوری ہوگیا تھا لہذ اانہوں نے تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ ترکی جائیں تو اپنے سامان کی حفاظت کریں۔ندا یاسرنے بتایا کہ ترکی کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آرکٹوانے کے بعد وہ پاکستان واپس آگئیں لیکن انہیں ابھی تک ان کی جیولری واپس نہیں ملی جو استنبول کے ہوٹل سے چوری ہوگئی تھی لہذا انہوں نے کہا کہ وہ ترک سفارتخانے سے درخواست کریں گی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ان کا چوری ہونے والا سامان واپس دلوانے میں ان کی مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…