ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

جانوروں کی بڑی کھیپ، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئی‎

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلتف علاقوں سے جانوروں کی بڑی کھیپ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی کے مارشیلنگ ایریا میں قربانی کے جانوروں سے

لدے ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مکینوں، بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار24گھنٹے الرٹ ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق مویشیوں اور بیوپاریوں کو24گھنٹے پانی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانی ذخیرہ ٹینک کی تعمیر کی گئی ہے۔ ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹینک میں بیک وقت ہزاروں ٹن لیٹرپانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، پانی کے ڈرم کی قیمت گزشتہ سال کی طرح 2500 مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرم میں پہلےزیادہ 165کے بجائے 210لیٹر پانی رکھنے کی گنجائش، ہرسال کی طرح رواں برس بھی 6لاکھ سے زائدقربانی کےجانوروں کی گنجائش ہے۔یاور رضا کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی سے متصل رہائشیوں کو ہرممکن سہولت اور سیکیورٹی فراہم کردی، صحافیوں کی سہولت کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے، میڈیا کی گاڑیوں کا داخلہ فری ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…