ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ ، ایک خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور اس میں دھماکا خیز مواد لگانے سمیت انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے

اسکار بورو میں واقع اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں ایک خاتون اور مرد نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش اور دھماکا خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو بلایا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اسلامک انسٹی ٹیوٹ سے شکایت موصول ہوئی جس میں خواتین اور مرد کے زبردستی مسجد میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع دی گئی۔پولیس کے مطابق مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔ٹورنٹو پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی،یاد رہے گزشتہ ہفتے کینیڈا میں ایک شدت پسند نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا تھا جس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…