جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لیں، ملک کی اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن کر رہ گئی

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کی اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن کر رہ گئی ہے،نام نہاد منتخب نمائندوں نے ایک بار پھر پوری دنیا کو تماشا دکھایا۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی گالم گلوچ اور بد تہذیبی ٹی وی سکرینوں کے ذریعے گھر گھر پہنچ گئی، عوام سے کہتاہوں کہ ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لیں، طاقت اور دولت کے

بل بوتے پر ملک کے مقدس ایوانوں تک پہنچنے والے یہ جاگیردار اور سرمایہ دار کبھی بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کریں گے،بڑی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ بھی قابل ستائش نہیں مگر حکومتی نمائندوں نے تو غیر ذمہ داری اور غیر سنجیدگی کی تمام حدیں پار کردیں،قوم بھوک اور غربت کی چکی میں پس رہی ہے مگر حکومت نعرے بازی اور گالم گلوچ میں مصروف ہے،حکمرانوں کو اپنے کیے کا جواب دینا پڑیگا، کشمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بائیس کروڑ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ وادی پر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ گزشتہ دو برسوں میں حکومت سے بار بار مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے مگر مجال ہے جو اسلام آباد میں بیٹھے اندھے بہرے گونگے حکمرانوں کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر ایک دن منانے اور اقوام متحدہ میں آدھے گھنٹے کی تقریر کرنے کے بعد سب کچھ بھول گئے۔ حکمرانوں کو کشمیر کاز کے لیے جو کچھ کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا۔کشمیر اور فلسطین پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اندوہناک مظالم کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔حریت رہنمائوں اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے کشمیری رہنما مولانا غلام نبی نوشہری کی خود نوشت ’’ قصہ نصف صدی کا ‘‘ کی تقریب رونمائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی، کشمیری رہنما نورالباری ودیگر قائدین نے بھی تقریب شرکت اور خطاب کیا۔امیر جماعت نے مولانا غلام نبی نوشہری کی کتاب کو تحریک آزادی کشمیر کا اہم باب قرار دیتے ہوئے مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حریت پسند کشمیری قائدین اور کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں اور جرا ت و بہادری کا بھی ذکر کیا۔ انہوںنے کشمیری مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کی ہمت و حوصلہ کو داد تحسین دیتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور تاریکی اور ظلم کی

رات جلد چھٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج لوگوں کے گھر جلا رہی ہے۔ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکاہے۔ قابض فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر غائب کردیاہے۔ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے انتہا پسند ہندئوں کی آبادکاری کی جارہی ہے۔ حیران ہوں کہ ہمارے حکمرانوں کو یہ سب

کچھ کیوں نظر نہیں آرہا، کشمیر بھارت کے حوالے کردینے کا مطلب ملک کے نظریہ سے غداری اور کشمیریوں سے بے وفائی ہے۔حکمرانوں کو خبردار کرناچاہتاہوں کہ کشمیر پر سودے بازی کا مطلب پاکستان کو بنجر بناناہے۔سراج الحق نے کہاکہ بجٹ کے اہم ترین سیشن کے دوران قومی اسمبلی کے جو مناظر ٹیلی وڑن سکرینوں کے ذریعے گھروں تک پہنچے ہیں اس سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح ہوگیا کہ حکمران طبقہ کبھی بھی ملک کے مسائل حل کرنے میں

سنجیدہ نہیں ہوسکتا۔ شور شرابہ ، ، نعرے و ہلڑبازی ، گالم گلوچ اورایک دوسرے پرحملوں سے قوم کو بس یہ یاد دلایا گیا کہ ہم حکمران ہیں اور آپ محکوم۔ پاکستانیوں کو سوچنا پڑے گا کہ کیسے ملک و ملت کا دردرکھنے والے افراد کو اسمبلیوں تک پہنچاناہے۔ الیکشن میں دھونس اور دھاندلی کا کلچر ختم کر کے ہی ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی آواز ملک کے نوجوانوں ، پروفیشنلزاور پڑھے لکھے طبقات تک پہنچا رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…