جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا اورجی 7 کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر روسی صدر پیوٹن نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن/این این آئی ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا اور جی 7 کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ امریکی چینل کو انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں کے ثبوت کہاں ہیں؟ الزامات محض ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی روس پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے گئے تھے مگر آج تک امریکا کسی بھی الزامات کے ثبوت نہیں پیش کرسکا۔

روسی صدر نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ‘‘حالیہ برسوں میں نچلے درجے تک خراب’’ قرار دیا لیکن ساتھ ہی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ آج بدھ کو روس اور امریکا کے صدور کی جنیوا میں پہلی ملاقات ہو گی۔ دوسری جانب نیٹو رہنماؤں نے برسلز میں منعقد ہونے والی سمٹ میں نیٹو 2030ء انیشیٹیوو اور نیٹو اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔اس بات کا اعلان نیٹو سیکریٹری جنرل یین سٹولٹنبرگ نے اپنی پریس کانفرنس اور بعد ازاں نیٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے میں کیا۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں منعقد ہونے والی اس نیٹو سمٹ 2021ء میں نیٹو ممبر اتحاد کے رہنماؤں نے اگلی دہائی اور اس کے بعد کے لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا ہے۔نیٹو رہنماؤں نے روس کے بارے میں بیک وقت دفاع اور ڈائیلاگ کی دوہری پالیسی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیٹو کے شراکت دار، یوکرین اور جارجیا کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔نیٹو رہنماؤں نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی نظام میں ذمہ داری کے ساتھ عمل کرے۔انہوں نے چین کے دنیا میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ اور بین الاقوامی پالیسیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور نیٹو کی سلامتی سے جڑے مفادات کے دفاع کے لیے چائنا کے ساتھ گفتگو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔نیٹو رہنماؤں نے سمٹ کے دوران ’نیٹو 2030 انیشیٹیوو‘ کے پر جوش ایجنڈے پر اتفاق کیا تا کہ آج اور آنے والے کل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیاسی مشاورت اور اجتماعی دفاع کو تقویت دینے، نیٹو کی ٹیکنالوجی کی برتری میں اضافہ کرنے، قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کو برقرار رکھنے، نیٹو شراکت داروں کے لیے تربیت اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنے، ماحولیاتی تبدیلی کے سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کو حل کرنے اور 2022ء میں نیٹو سربراہ اجلاس کے لیے نیٹو کا اگلا اسٹریٹجک تصور تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل کے مطابق اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں نیٹو میں مل کر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے نیٹو کے تینوں بجٹ یعنی فوجی، سول اور بنیادی ڈھانچے کے وسائل کو ترقی دینے کی ضرورت ہوگی۔نیٹو رہنماؤں نے نیٹو کے لیے ایک نئی سائبر دفاعی پالیسی پر بھی اتفاق کیا اور واضح کیا کہ الائنس دوسرے فوجی شعبوں کی طرح خلاء میں بھی اپنے دفاع کا عزم رکھتا ہے۔اعلامئے کے مطابق نیٹو رہنماؤں نے افغان افواج اور اداروں کے لیے تربیت اور مالی مدد، کابل میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مستقل فعالیت کی یقینی بنانے کے لیے مالی اعانت سمیت افغانستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عمل کی تصدیق کی ہے۔نیٹو اعلامئے کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری جنرل نیٹو نے زور دے کر کہا کہ ہم نے زیادہ مسابقتی دنیا میں نیٹو کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے لئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…