جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

لاہورسمیت پنجاب کے4 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کردیا گیا‎‎

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سکولوں کو این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کے حوالے کرنے کا انکشاف، لاہور سمیت صوبے بھر میں 4 ہزار 276 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کے منصوبہ کا

آغاز 2015ء میں کیا اور پانچ سال کے عرصے میں پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سے سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائیزڈ کیا گیا۔ نجی ٹی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق پیما ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 4 ہزار 276 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کیا گیا۔ لاہور میں 81 سرکاری سکولوں کو این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔این جی او کیئر فاؤنڈیشن کو سب سے زیادہ 434 سرکاری سکولز حوالے کیے گئے ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کو 301 سرکاری سکولز، بیکن ہاؤس سکول سسٹم کو 48 سرکاری سکول تحویل میں دیے گئے ہیں۔ این جی او بنیاد کو 32 سکولز، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو 82 سرکاری سکولز، ادارہ تعلیم و آگاہی کو 127 سکولز، این جی او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام جو 345 سرکاری سکول تحویل میں دیے گئے ہیں۔سٹیزن فاؤنڈیشن کو 257 سرکاری سکولز، پروگریسیو ایجوکیشن نیٹورک کو 144 سرکاری سکولز، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کو 128 سرکاری سکولز تحویل میں دیے گئے ہیں۔ یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کو 90 سکولز اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 90 سکولز، غزالی ایجوکیشنل سوسائٹی کو 115 سرکاری سکولز سپرد کیے گئے۔ دار ارقم سکولز کو 30 سرکاری سکولز، این جی او مسلم ہینڈز انٹرنشینل کو 101 سرکاری سکولز سپرد کیے گئے ہیں۔این جی ڈویلپمنٹ ان لٹریسی کو 30 سکولز، لرننگ زون چین آف سکولز کو 57 ادارے، نساء گرلز کالجز کو 29 سرکاری سکولز، آکسفرڈ گروپ آف کالجز کو 12 سکولز، پنجاب رورل سپورٹ پروگرام این جی او کو 71 سرکاری سکولز، دی کنٹری سکول سسٹم کو 117 سرکاری سکولز تحویل میں دیے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے مذکورہ این جی اوز کو سالانہ اربوں روپے کے فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کرنے والے ادارے پیما کیلئے پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 4 ارب روپے سالانہ فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتداء میں ان سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلایا گیا تاہم بعد ازاں الگ سے اتھارٹی قائم کر کے مختلف فیز میں سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…