جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دڈیتے ہوئے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر پر بھی آپریشنل تیاریاں جاری رکھی جائیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی

زیر صدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈرز ،پرنسپلزاسٹاف آفیسرزاورفارمیشنز کمانڈرزنے شرکت کی ، کانفرنس میں شرکاء کوکیواسٹریٹجک صورتحال قومی سیکیورٹی کوپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال جبکہ چیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کیلئے جوابی حکمت عملی پربھی غور کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مختلف امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف نے ملک میں جاری استحکام آپریشن ،آپریشن رد الفسادمیں کامیابیوں پراطمینان پر اظہار کیا ۔ شرکا ء نے قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کیخلاف مقامی افرادکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ کانفرنس میں کے پی میں ضم قبائلی اضلاع ، بلوچستان میں سماجی ،اقتصادی ترقی کے عمل پر بھی غور کیا گیا ،کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اورمقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کشمیریوں کی جدوجہدحق خود ارادیت پرمکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت ملناچاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے بامقصدعمل کوبھی سراہا گیا ۔آرمی چیف نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دڈیتے ہوئے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر بھی آپریشنل تیاریاں جاری رکھی جائیں ۔آرمی چیف نے مختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کے تربیتی معیارکی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اورجوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…