جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

’’عمران خان بولے گا تو شہباز بولے گا ‘‘

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیںدے گا۔الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حق نہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں۔ افغان امن عمل،خطے کی صورتحال اور ملکی سیاست میں اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ کا باعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، اپنی کوتا ئیوں سے نگاہ چرا ئیںگے تو حل نہیں نکلے گا، افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے، افغان قیادت آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن و استحکام ہے، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔بھارت میں آج کھنچاؤ واضح دکھائی دے رہا ہے ،بھارت اس وقت سیکولراور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے، وہاں اقلیتیں دباؤ میں ہیں، وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، بھارت میں بہت بڑ ا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے، بھارت کو اسپائلر کی بجائے خطے کے امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کو”ایوان“میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا ۔بجٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے، ایوان میں اپوزیشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تمام ممبران کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے،جو تنقید کرنی ہے ضرور کریں، اپنی بات کریں اور حکومتی مؤقف نہ سنیں،یہ مناسب نہیں، یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے گی، اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…