جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت میں آپ کی کمپنی نے 35 کروڑمنافع کمایا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں کمپنی کا منافع دو گنا ہو گیا، اگر ملکی معیشت خراب ہے تو آپ کی کمپنی نے اتنا منافع کیسے کمایا؟ صحافی کے سوال پر مفتاح اسماعیل تلملا گئے

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، پچاسی لاکھ لوگ بے روزگار، ساڑھے سات کروڑ مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، پری بجٹ سیمینار میں حکومتی کارکردگی کا پول کھولیں

گے،احتساب کرنا ہے تو شوگر سے سے لیکر رنگ روڈ تک کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے مریم اور نگزیب اور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بجٹ انیوالا ہے جمعرات کو پری بجٹ سیمینار ہوگا،شماریات بیورو کے مطابق مہنگائی میں اضافی ہوا ہے،اپریل میں گزشتہ سال اپریل کی نسبت اکیس فیصد بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء دوسال میں دس فیصد سے نیچے نہیں گیا،مہینے میں مہنگائی سترہ فیصد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے،وہ پرائیویٹ جہاز لیکر جاتے ہیں،ملک میں مہنگائی بڑھی ہے،لوگوں کا خرچہ ڈبل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی بلوں میں اکیس فیصد بجلی مہنگی ہوئی،روپیہ بھی نہیں گرا اس لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے،شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان کے وزرا نے بیڑہ غرق کردیا،میں کہتا ہوں معیشت کا ستیا ناس ہوگیا،پندرہ سو ارب روپے سالانہ کس کی جیب میں گیا،عمران خان نے احتساب نہیں کیا ظلم کیا ہے،احتساب کرنا ہے شوگر سے سے لیکر رنگ روڈ تک کریں۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں قرضہ بڑھایا ہے،پندرہ ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے،پاکستانیوں کو تیرہ ہزار ارب روپے مقروض کردیا،عمران خان نے تین سال میں پاکستانیوں کو مقروض کردیا

ہے،مسلم لیگ (ن)نے پانچ سالوں میں جتنا قرضہ لیا اس سے تیس فیصد زیادہ بڑھا دیا،عمران خان کو چیلینج کرتا ہوں کتنی سڑکیں ہسپتال اور سکول بنائے ہیں۔مفتاح اسماعیل ملکی معیشت کی تباہی بارے بات کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے تو آپ کی کمپنی نے اس سال دو گنا منافع

کیسے کمایا؟ صحافی نے مزید پوچھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں آپ کی کمپنی سالانہ 35 کروڑ منافع دکھا رہی تھی لیکن تحریک انصاف دور میں آپ کی کمپنی کا منافع دو گنا ہو گیا ہے، صحافی نے سوال کیا کہ تو پھر آپ معیشت کو کیسے تباہ کہہ رہے ہیں، جس پر مفتاح اسماعیل تلملا کر رہ گئے کوئی جواب ہی نہ بن پایا، مفتاح

اسماعیل نے کہاکہ ملکی معیشت کا میری کمپنی کے منافع سے کیا تعلق ہے، اس موقع پر ساتھ بیٹھی مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے۔ مفتاح اسماعیل نے بات چیت جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سی پیک کو بہت نقصان پہنچا یا گیا انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے روزگار کے مواقع پیدا کئے،سی پیک لیکر آئے اور خطے غربت سے دو کروڑ لوگوں کو نکالا۔ انہوں نے ایک بارپھر کہاکہ عمران خان دوبارہ ساڑھے سات کروڑ لوگوں کو غربت میں ڈال دیا

ہے،لنگر خانے بھی سیلانی ویلفیئر چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ماؤں بہنوں کو ایک کلو چینی لینے کیلئے قطاروں میں کھڑا کردیا ہے،انہوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے،ہمارے ملک میں ایک کروڑ بچے بھوکے سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری کوشش کریں گے کہ عوام دشمن بجٹ پاس نہ ہو،عمران خان کے لوگ بھی ووٹ نہیں دیں گے،۔ انہوں نے کہاکہ کیا حکومتی اراکین عمران خان سے تنگ نہیں ہوئے عمران خان کو پتہ ہے ان کے لوگ کتنے ان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…