جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب تک عمران خان کی زندگی ہے وہ وزیراعظم رہیں گے

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی) خاتون رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ مدت بھی پوری کریں گے، اگلی حکومت بھی ہماری ہو گی بلکہ عمران خان کی جب تک زندگی ہے وہ تاحیات وزیراعظم رہیں گے، دوسری جانب عالیہ حمزہ ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران

میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ کامرس کے حوالے سے اگلے اجلاس میں ان کو بلایا جائے۔ایران نے باڈر مارکیٹ بنانے سے منع کردیا ہے کہ نہ بنائی جائے۔ افغانستان کے ساتھ باڈر مارکیٹ پر کام ہورہاہے۔ایران پر عالمی پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے حکومت ان کے ساتھ براہ راست تجارت نہیں کرسکتی ہے۔ دونوں طرف کے چیمبر آف کامرس تجارت میں حصہ لیں گے۔ایران کے ساتھ سمگلنگ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کمیٹی کوبتایاکہ سابقہ فاٹا میں گیس کی سپلائی کے لیے 28ارب روپے درکار ہیں اگر صوبہ کے پی کے کی طرف سے فنڈز مل جائیں تو اس پر کام شروع کردیں گے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان خان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی پارلیمانی اسمبلی میں مشترکہ چارٹرکی منظور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ممالک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں، خطے کے مسائل حل کرلیں تو ہم پاور ہاؤس بن جائیں گے، جب کمیٹیاں زیادہ فعال ہوں گی، آپس میں رابطے بڑھیں گے تو انشااللہ ہمارے ملک بھی قریب آجائیں گے،فلسطینی اور کشمیری یو این قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے تکلیف میں ہیں، افغانستان میں انتشار ہوگا تو ہمارا خطہ مشکلات کا شکار ہوگا، افغانستان میں حالات بہتر ہوں گے تو خطے کو بھی اس کا فائدہ ہوگا، ہم سب کوکوشش کرنی چاہیے افغانستان سے غیرملکی فوج

کاانخلاپرامن ہو، اس سے اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت سے خطے میں ترقی ہوگی۔بدھ کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی پارلیمانی اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رکن ممالک کے تمام نمائندوں اور پاکستان آئے ہوئے پارلیمنٹرینز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ اسلام آباد چارٹر پر دستخط کرکے منظور کیا، جس پر میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ اس میں آپ نے چند اہم باتیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے آپ نے کمیٹیاں بنائیں جو ان 10 ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بڑھائیں گی، دنیا میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں اور

یہ اتنا بڑا خطہ ہے کہ میرے خیال میں ترکی کے اسپیکر نے کہا کہ ہماری مجموعی آبادی 45 کروڑ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 45 کروڑ کی آبادی ایک بہت بڑی ہیومینٹی کا نام ہے اور اس میں پوٹینشل ہے، اگر ہم اتنی تعداد کو صحیح معنوں میں منسلک کریں اور تجارت بڑھا لیں اوراپنے مسئلے حل کرلیں تو یہ پورا پاور ہاؤس بن جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…