جیکب آباد (آن لائن)پاکستان ریلوے نے جیکب آباد جانے والی تین اہم ٹرینیں بند کر دیں،ڈیڑھ سال سے سفری سہولت ختم ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دیگر ٹرینوں پر دبائو،جیکب آباد کے شہری لاہور ،پشاوربذریعہ ٹرین کے سفر سے محروم،شہباز ائیربیس میںملازمت کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے کورنا وبا کے باعث تین اہم ٹرینوں کو
بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث جیکب آباد کے شہری کوئٹہ ،لاہور ،پشاور کے ٹرین کے ذریعے سفر سے محروم ہیں بولان میل کوئٹہ سے کراچی براستہ جیکب آباد ،خوشحال خان خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی براستہ جیکب آباد اور اکبر ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور براستہ جیکب آباد چلتی تھی لیکن اب جیکب آباد و گردونواح کے رہائشی اور کاروباری حضرات اس سہولت سے تقریبا ڈیڑھ سال سے محروم ہو گئے ہیںان تین ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے دیگر ٹرینوں پرمسافروں کا دبائو بڑھ گیا ہے جیکب آباد میں شہباز ائیربیس میںملازمت کرنے والے ملک کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو بھی سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے،ٹرین یوزر یونین کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،زاہد حسین رند ،خاوند بخش بھٹی ،عبدالغنی کھوسو ،آصف بھٹی ،وکی کمار ،جیش تلسی ،محمد علی راجپوت ،اعجاز میمن ،یوسف رند ،منظور گورچانی ،خالد برڑواور دیگر نے وزیر ریلوے اعظم سواتی ،ڈی ایس ریلوے سکھر سے بولان میل ،اکبر ایکسپریس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس میںجیکب آباد کی کوٹہ کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔