اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

گوگل فوٹوز کی لامحدود سٹوریج کی مہلت ختم مفت سروس ختم کرنے کا مقصدکیا ہے؟انتظامیہ نے بتا دیا

datetime 1  جون‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)گوگل فوٹوز کی جانب سے کئی برس سے لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔مگر گزشتہ سال کمپنی کی جانب سے گوگل فوٹوز میں مفت اسٹوریج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب یکم جون سے گوگل فوٹوز کی مفت اسٹوریج کا سلسلہ ختم کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گوگل فوٹوز کی

مقبولیت کی چند وجوہات میں سے ایک یہ تھی کہ اس میں فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج موجود ہے۔مگر یکم جون سے جو بھی تصویر اور ویڈیو گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہوگی وہ صارف کے گوگل اکانٹ کے کے ساتھ ملنے والی مفت 15 جی بی اسٹوریج کو بھرے گی۔ویسے تو گوگل کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکائونٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر اب جو بھی کچھ اپ لوڈ ہوگا وہ اکائونٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔یہ اسٹوریج زیادہ تیزی سے بھرسکتی ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے فون یا ڈیوائسز کا کیمرا کتنا استعمال کرتے ہیں۔صارفین اپنے فونز میں گوگل فوٹوز کی سیٹنگز میں guesstimate نامی فیچر میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کمپنی کے مطابق کتنے وقت ان کے اکانٹ کی اسٹوریج بھرسکتی ہے۔اس کا انحصار بھی اس بات پر ہوگا کہ گوگل فوٹوز پر کس طرح فائلز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔تاہم اگر اسٹوریج فل ہو تو پھر کیا ہو گا ۔اس صورت میں یا تو صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی جس کی کم از کم 100 جی بی اسٹوریج کے لیے 276 روپے مہینہ میں دستیاب ہوگی یا گوگل ڈرائیو میں سے پرانی فائلز کو صاف کرکے مزید اسپیس پیدا کرنا ہوگا۔گوگل کی جانب سے مسلسل ایسے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کا مقصد مفت سروس ختم ہونے پر گوگل فوٹوز کے صارفین کو کہیں اور جانے سے روکنا ہے۔نئی پالیسی کے حوالے سے گوگل کا کہنا تھا کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں۔گوگل کے مطابق اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصد ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…