ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کرونا ویکسین لگوائیں اور اپارٹمنٹ حاصل کریں وہ ملک جہاں شہریوں کوبڑ ی پیشکش کر دی گئی

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا ویکسین لگوائیں اور اپارٹمنٹ حاصل کریں ،وہ ملک جہاںشہریوں کوبڑ ی پیشکش کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کرونا کی ویکسین لگوانے سے انکار ہے ، جبکہ کئی ممالک میں لوگوں کو لالچ دے کر بھی ویکسین لگوائی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی

گورنمنٹ نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے ، ہانگ کانگ گورنمنٹ کے مطابق جو شخص ویکسین لگوائے گا اس کو اپارٹمنٹ کی لکی قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے اور جیتنے والے کو رہائشی اپارٹمنٹ بطور انعام دیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کےمطابق کرونا ویکسین لگوانے والے شہری 14لاکھ ڈالر کے 4 سو انچاس سکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ کی قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی 75لاکھ کی آبادی میں سے صرف 12 اعشاریہ چھ فیصد افراد کو کرونا کی ویکسین لگی ہے ۔ دوسری جانب امریکہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو لاکھوں ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان امریکی ریاست کیلی فورنیا کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جس کی تفصیلات گورنر نے بیان کی ہیں۔ انعام دینے کے لیے شہریوں کو حکام کی جانب سے ایک ڈیٹ لائن بھی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسی نیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے جس کے تحت 15 جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالرز بطور انعام دیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالرز انعام میں دیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50 ڈالرزکےگفٹ کارڈ دیے جائیں گے۔ کیلیفورنیا میں حکام 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو116.5 ملین ڈالرز کے نقد اور گفٹ کارڈز دیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…