جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا فائزر کمپنی کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت پاکستان نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق پاکستان فائزر سے ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز بذریعہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خریدیگا، حکام نے بتایا کہ فائزر نے ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کو

فائزر کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جولائی یا اگست میں مل جائیں گی، ایم آر این اے ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خریدے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 3 جون سے شروع کی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے اجلاس میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔اْنہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء سے چل بسے ،1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 4اعشاریہ05 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 59 ہزار 33 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار947 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔اب تک کورونا ویکسین کی کْل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 686 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 999 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 20 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 549 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 73 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 195 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 760 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 148 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 277 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 232 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 543 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…