اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

گوادرپورٹ پوری طرح آپریشنل ہوچکی

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

گوادر (آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پوری طرح آپریشنل ہے اور پورٹ پر ٹریفک بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں،سرمایہ کاروں نے گوادر میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیاہے ،وزیراعظم عمران خان امسال ماہ اکتوبر میں گوادر فری زون کے دوسرے فیز کاافتتاح کرینگے ،

جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گوادر میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ گوادر فری زون کا 60 ایکڑ پر محیط پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ 12 میں سے 6 فیکٹریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 3 فعال ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران فری زون اور پورٹ نے 12 سو ملازمتیں پیدا کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ فعال ہونے سے تقریبا 12 ہزار نئی ملازمتیں متوقع ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر فری زون کا دوسرا فیز 2 ہزار 21 ایکڑ پر محیط ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس کی تیاری ہورہی ہے اور رواں سال کے اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ فیز ٹو کے لیے بھرپور انداز میں تیاری ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہی چین پورٹ ہولڈنگ نے ایک سرمایہ کار لائن اپ کیا ہے جسے 16 سو ایکڑ اراضی درکار ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سرمایہ کار نے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار کے مطابق 16 سو ایکڑ پر محیط فیکٹری میں 30 ہزار ملازمتوں کے مواقع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر اور فری زون کے ساتھ بننے والے شہر کو اوپر اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شامل ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ایک ایکسپریس شاہراہ تعمیر کرائی جارہی ہے جو ترسیلات گڈز کے لیے استعمال ہوگی اور ایم 8 اور ایم 10 کے لیے راستہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو اس ایکسپریس کی وجہ سے شہر میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور افتتاحی تقریب میں یہ منصوبہ شامل ہوگا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر ایئر پورٹ کی تعمیرات کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمینل اور لانج کی تعمیرات کے لیے غیرمعمولی تعداد میں کرینز کام کررہی ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ ادارے بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں اور اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے اور وہاں طالبہ کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے گوادر میں ملازمتیں فراہم کرنے اور بچوں کی فنی تربیت کے لیے خصوصی زور دیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اس کے علاوہ 100 بستروں کا ایک ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے، یہ ایک گرانڈ کا منصوبہ ہے جو چینی صدر کی جانب سے گفٹ کی صورت میں ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی بنیادیں تعمیر ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، ان علاقوں میں سڑکیں بنائی جارہی ہے، گوادر میں چین کے تعاون سے اسپتال بھی بن رہا ہے ، بلوچستان کے کسانوں کے ساتھ ملاقات بھی ہے، زراعت کاپلان سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہے،ماہی گیروں کے تمام مسائل حل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…