جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تمام پارک کھولنے کا فیصلہ

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی،ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان

کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ہیڈکواٹر میں شہریوں کیلئے پارک کھولنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ہارٹی کلچر ڈائریکٹر ز، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر فنانس، ترجمان پی ایچ اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد شہریوں کیلئے ایس او پیز کے تحت آج سے پارک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے صبح فجرکے بعد سے رات 9 بجے تک ایس اوپیز کے ساتھ شہر کے پارک کھول دیئے ہیں۔ پارکوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ڈائریکٹرز ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پارکوں میں بچوں کے کھلنے کی جگہ پر حکومتی ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد بچے جھولوں میں بیٹھائے جائیں۔ ماسک کے بغیر شہریوں کی پارکوں میں انٹری بند ہوگی۔پارکوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیلئے پی ایچ اے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کریگی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پارکوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…