ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت معاشی اعشاریوں سے نہیں ،خفیہ اشاروں پہ چل رہی ہے ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اعشاریوں سے نہیں بلکہ خفیہ اشاروں پے چل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پونے تین سال کے دوران ملک کے اندر کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوسکی قرضوں کا حجم کم ہونے کی بجائے

مزید بڑھ گیا ہے، اپوزیشن حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کررہی بلکہ ہم عوام پر مسلط حکومت کو ہٹانے کیلئے آئینی و عوامی راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو نہ صرف عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنادیا بلکہ اس سے ملکی دفاع بھی ناقابل تسخیر بنا اگر نواز شریف اقتدار میں رہتے تو وہ سی پیک کی شکل میں ایک بڑا معاشی دھماکہ بھی کرتے مگر ان کے اقتدار سے جانے کے بعد سی پیک رول بیک ہوگیا ہے، صوبائی اور وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بڑے اقدامات سامنے نہیں آسکے، موجودہ مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے روشن کینال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، میاں عبدالرف ایم پی اے، پی پی 138کے صدر چوہدری محمود اختر گورائیہ، میڈیا کو آردینیٹر ندیم صادق گورایہ اور حافظ عبدالرزاق بھی موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے پنجاب میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہ ہے تاہم پنجاب میں تاہم

پنجاب میں عنقریب بہت بڑی تبدیلی متوقع ہے،انہوں نے محض ضمنی الیکشن کوبچانے کیلئے حلف اٹھایا ہے اس کا پنجاب اسمبلی کے اندر کسی بڑی تبدیلی سے کوئی تعلق نہ ہے چوہدری نثار اچھے دوست ہیں مگر گزشتہ دو سال سے رابطے میں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ موجودہ ملکی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اس

سلسلہ میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نواز لیگ آئندہ کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے نواز لیگ کو تقسیم یا کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوئی ہے جس سے عوام کی مایوسی و بددلی میں اضافہ ہوا ہے یہ حکومت کی ناکامی و نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…