پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

احمدی نژاد نے ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق انتباہ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں اور وہ ملک کی تباہی میں شریک نہیں بننا چاہتے ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تہران کی سیکیورٹی کے ذمہ دار پاسداران انقلاب کے ثا راللہ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حس حسین نجات نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے روز تہران میں احمدی نژاد کے گھرپر ان سے ملاقات کی۔جنرل نجات سابق صدر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بارے میں بتانے آئے تھے۔ انہوںنے سابق صدر سے تعاون ، خاموشی اور گھر میں قیام پذیر رہنے پر زور دیاتاہم احمدی نژاد نے متنبہ کیا کہ ملک کی معاشی صورتحال افسوسناک ہے۔ معاشرتی صورتحال تباہ ہونے والی ہے اور تفرقے کے لحاظ سے ثقافتی صورتحال ناقابل بیان ہے۔اپنے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پراحمدی نژاد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے اعلان کے بعد کے اثرو نفوذ رکھنے والے طبقے نے ملک کے کاروبار میں بڑا دھچکا لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہے اور یہاں غدار موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…