اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پر بجلیاں گرادیں ‎‎

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن/این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ چودھری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ (ن )سے کوئی تعلق نہیں،

ن لیگ انہیں کیوں قبول کریگی؟، اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چیئرمین نیب کو ہٹائیں گے تو وہ اس جیسا ایک اور لے آئیں گے، اصل مسئلہ چیئرمین نیب نہیں، اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں، استعمال کرنے والے زیادہ بڑے گناہ گار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شاہد خاقان عباسی کا وہی موقف ہے جو ن لیگ ،پی ڈی ایم کا اور میرا ہے، پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں بن رہا ، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا اس کا پی ڈی ایم سے کوئی لینا دینا نہیں ،عدم اعتماد تحریک کیلئے مطوبہنمبر سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔ جج شوکت عزیزصدیقی اور ارشد ملک کی گواہی کے بعد میرے اور نواز شریف کے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہے نہ کوئی ہو رہا پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی شاہد خاقان عباسی کا وہی موقف ہے جو ن لیگ ،پی ڈی ایم اور میرا ہے، شاہد خاقان عباسی نے بالکل صیح بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا ابھی تک جواب نہیں آیا وہ اپنا جواب جمع کراد ے پھر پی ڈی ایم جائزہ لے گی، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمیں نمبر کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس مطلوبہ نمبر سے زیادہ نمبر موجود ہیں ،یہ منصوبے چار سال سے ہوتے رہے ہیں بدنیتی سے کیا ہوا سارا کچھ آپ پر آرہا ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا عشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر اور

پارلیمنٹرین کیلئے تھا اس کا پی ڈی ایم سے کوئی لینا دینا نہیں عشائیہ میں میری عدم موجودگی کو ایشو نہ بنایا جائے وہ موجود ہیں تو ہر جگہ میری موجودگی ضروری نہیںہے۔ ایک سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کیا تعلق ہے وہ توایک آزاد رکن ہیں ایسے انسان کے بارے میں میر ے سے سوال کریں جس کی کوئی قانونی حیثیت ہو ۔

جج شوکت عزیز صدیقی کے گواہی کے بعد میرے اور ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف کے کیسز ختم ہونے چاہے یہ سارے کیسز جھوٹے اور انتقامی کاروائی ہیں ریورس ا نجئیرنگ ہو گی تونظر آجائے گی ابھی تک تونظر نہیں آئی چیئرمین نیب سیاسی انتقامی کارائیوں میں استعمال ہو ئے ہیں چیئرمین نیب کا ایشو نہیں ایک چیئرمین کو ہٹائیں گے تو کوئی ویساہی

دوسرا چیئرمین نیب لے آئیں گے جو چیئرمین نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں ان کا ایشو ہے، چیئر مین نیب کو استعمال کرنیوالے سب سے زیادہ گنہگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ طور پر مہنگائی کا معاملہ اٹھائے میر ے ساتھ کسی غریب کے گھر چلیں پتہ چل جائے گا کہ حالات کیا ہیں چند خالی اسٹالز پر جا کر حالات کا پتہ نہیں چلتا ، جھوٹ بول کر اعداد و شمار بتائے جار ہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…