منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زر داری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دیدیا

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پیچھے معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر عمران خان شوکت عزیز اور پرویزمشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے،عمران خان کو اپنے معاشی جرائم پر ایک

عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جب پوری دنیا میں معاشی بحران آیا تھا، اس وقت بھی ملکی معیشت کا اتنا برا حال نہیں تھا کہ جتنا اکیلے عمران خان نے کردیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان اپنے محسن ڈکٹیٹر پرویزمشرف کے دور میں ہونے والی 50 فیصد شرح غربت کے ہدف کے تعاقب میں ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، اگر عمران خان کے بڑھتے قدموں کو نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگادیں گے کہ جسے دہائیوں میں بجھایا نہ جاسکے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپنے پیچھے معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر عمران خان شوکت عزیز اور پرویزمشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے، عمران خان کو اپنے معاشی جرائم پر ایک عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سے سخت شرائط پر بھاری قرضے وصول کرکے عمران خان کی کابینہ کرپشن میں ملکی خزانے کا پیسہ اڑارہی ہے، عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرنا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان کے عوام عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…