منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

معیشت بہتر ہو رہی ہے، حکومتی ترجمان کامیابیاں اجاگر کریں

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے،

احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کارکردگی اور معیشت کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،عوام کو بتائیں کہ پاکستان کی برآمدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔وزیر اعظم وزیر اعظم نے کہاکہ بتایا جائے کہ کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ 10 ماہ سے سرپلس میں ہے،آئی ٹی مصنوعات کی برآمدت 44 فیصد بڑھ گئیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیمنٹ کی فروخت میں کئی ماہ سے 40 فیصد اضافہ ہوا،ٹریکٹرز کی فروخت 58 فیصد بڑھ گئی ،حکومتی اقدامات کیوجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے،عالمی سطح پر مہنگائی کیوجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر کروڈ آئل،پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئیں،قانون کی بالادستی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…