اسلام آباد (این این آئی)کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ پیر اکے اعلامیہ کے مطابق 8ہزار ماہانہ فیس سے زائد لینے والے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں 20فیصد کمی کی جائے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل ایجوکیشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق
نجی تعلیمی اداروں کی ماہانہ ٹیوشن فیس میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فیس میں 20 فیصد کمی کا اطلاق رواں سال اپریل سے اس وقت تک ہوگا جب تک سکول کھل نہیں جاتے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق فیس میں کمی کا اطلاق ماہانہ 8ہزار روپے سے کم والے نجی سکولوں پر نہیں ہوگا۔