اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کبھی غور کیا اسلام روڈ بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی جماعت کے سربراہ کی گرفتار ی پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست خارج کردی ، 2لاکھ روپے جرمانہ عائد

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی جماعت کے مظاہروں کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کے لیے درخواست گزار پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے نجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی پر

سماعت کی جس میں مذہبی جماعت کے سربراہ کی گرفتاری اور مظاہروں کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گرفتاری کے فوری بعد مظاہروں سے لوگوں کو مشکلات ہوئیں اور پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹی ادا نہ کی ۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ یہ پنچائت نہیں اس لیے قانون کی بات کریں۔ معلومات کا ادارہ ہے پہلے وہاں جانا چاہیے تھا اور اسلام سڑک بلاک کرنے والوں کے خلاف کہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایمبولینس کے راستے بند ہونے سے جانیں گئیں ان کی بات ہی نہیں کر رہے اور پولیس اہلکاروںکیساتھ جو ہواان کے متعلق کیوں بات نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی کیسے بنے گی اور کس قانون کے تحت بنے گی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے سب کچھ درخواست میں لکھا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لکھا ہے لیکن اس پر مانگا کچھ نہیں ہے۔ سب پتہ ہے کہاں کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔وکیل کے جواب نہ دے سکنے پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…