جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں 15 روزہ مکمل لاک ڈائون کے علاوہ کوئی چارہ نہیں حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اہم مشورہ دیدیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ15روزہ مکمل لاک ڈائون کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔لوگ زندہ رہیں گے تو معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کی صدارت

میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں دیگر سینئر پروفیسر اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ کورونا خوفناک حد تک پھیل رہا ہے۔حکومت کو بڑھتے ہوئے مریضوں اور ہلاکتوں کا ادراک نہیں۔حکومتی اعلانات ناکافی اور آنے والے دنوں میں مزید ہلاکتوں کا باعث بنیں گے۔سرکاری ٹرانسپورٹ کی بندش اور غیر سرکاری ٹرانسپورٹ کو اجازت دینا مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔دوسری جانبجمعیت علماء اسلام نے کورونا ویکسین کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ویکسین سے متعلق قرارداد سینٹ میں جمع کروادی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جارہی ہے، اکثر ممالک میں ویکسی نیشن فری لگائی جارہی ہے، پاکستان میں ویکسینیشن بہت مہنگی ہے، پاکستان نے ویکسین منگوانے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہوا ہے ۔پاکستان میں ویکسینیشن 8 ہزار چارسو روپے ہے جبکہ دیگر ممالک میں ویکسین کی قیمت پندرہ سو روپے ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی ہے،آرٹیکل 38 میں واضح ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے، حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…