جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وفاق کے بعدخیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی قسمت بھی جاگ اٹھی ، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا۔محکمہ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ

خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی۔دوسری جانب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبائی بجٹ پر سالانہ 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر منفی اثر اور ترقیاتی بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ کابینہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرتے وقت خزانے پر مالی بوجھ کے اثرات کو مدنظر رکھے۔دستاویزات میں کہا گیا کہ کابینہ تنخواہوں میں اضافے کے اثرات کو مدنظر رکھ کر منظوری دے۔ حکومت نے صوبے میں عوام اور سرکاری ملازمین کو صحت پروگرام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…