فرق تو واضح ہے۔۔۔ عمران خان کے دورہ سری لنکا پر 34ہزار800ڈالرز خرچ نواز شریف نے اپنے دورے پر قومی خزانے سے 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزاڑا ئے

25  فروری‬‮  2021

لاہور،کولمبو ،اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے ۔دورے سے قبل وزیراعظم

عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سے خودختم کرائے جبکہ دورے میں جانے والے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم کو سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے نے دورے کی دعوت دی تھی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفد موجود تھا، دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد وزیراعظم کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ تھا۔وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کے وزیراعظم اور کابینہ نے پرتپاک استقبال کیا۔اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹبیاراجا پکسے اور وزیراعظم مہندا راجاپکسے کے ساتھ ملاقاتیں کیں، دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں کثیرجہتی دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، دوطرفہ مذاکرات پرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئے، بروقت

قریبی اور باضابطہ مشاورت کو مزید فروغ دینے کا موقع ملا، جبکہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت ملے گی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اتفاق کیا، دونوں ممالک نے آئندہ وفود سمیت اعلی سطح کے رابطے جاری رکھنے پر

اتفاق کیا۔وزیراعظم نے سری لنکا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حمایت کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط، تعلیمی اور تکنیکی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پاکستان نے سری لنکا کے لیے10اسکالرشپس کا

اعلان کیا، سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کو سراہا، فریقیں نے سیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، سیاحت، تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہوائی رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق

24 فروری کو پاک سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور سری لنکا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بھی کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، دورے کے دوران متعدد ایم او یوز بھی

پر دستخط کیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 50 ملین ڈالرکی دفاعی کریڈیٹ لائن کی سہولت کا بھی اعلان کیا، جبکہ دہشت گردی، سیکیورٹی، جرائم، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سری لنکا میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے 52 ملین روپے فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…