جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نبی کریم ؐکی محبت سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں،ڈاکٹرراغب نعیمی کا خوبصورت بیان

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم علیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نبی کریم ؐکی محبت سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں۔ہر امتی کیلئے تمام عقیدتوں ومحبتوں کامرکز ومحور ذات مصطفی ہے۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ زندگی بھر عشق رسول کے فروغ کیلئے کوشاں رہے۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ نے قوم کو

سنہری خواب دکھانے کے بجائے عملی زندگی کی طرف راغب کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں یوم محبت رسول کے سلسلہ میں منعقدہ پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے فرمائی جبکہ جامعہ ام اشرف جمال کے ناظم مولانا حاجی امداد اللہ نعیمی،نعیمین ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرحسیب قادری،معروف ماہرتعلیم پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی عمران حنفی،مولانا شفقت علی یوسفی،پیرسیدشہباز احمدسیفی ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب علامہ شفیق اللہ اجمل،مفتی ندیم قمر،مفتی انتخاب احمدنوری،مولاناغلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی عارف حسین ،مولانا مسعود احمد سیالوی،مولانا غلام یاسین ،مولانا مفتی محمدمدنی،مفتی عبدالستار سعیدی،مولانا محب الرسول،قاری ذوالفقار احمد،قاری اشفاق احمد،حاجی عمران حسین،مولانا راشد علی چشتی،مولانا مزمل چشتی،مولانا احمد رضا سعیدی،مولاناحسن فرید سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدار،کارکنان،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہا کہ نبی کریم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی سنت مبارکہ کو اپنایا جائے۔زندگی کے ہرلمحہ کو سیرت رسول کے مطابق گزرا جائے۔نبی کریم کے ساتھ محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے۔کوئی شخص اس

وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک نبی کریم کے ساتھ اپنی جان ،اہل وعیال ،والدین اور تمام دنیا سے بڑھ کر نہ محبت کرے۔آپ کے ساتھ محبت کرنا اور آپ کی تعظیم کرناعین عبادت ہے ۔ویلنٹائن ڈئے کے نام پر مسلم معاشروں میں فحاشی وبے حیائی کافروغ پانا ہرمسلمان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔معاشرے کواخلاقی بگاڑ سے بچانے کیلئے فحاشی کے سیلاب کے آگے بندباندھناہوگا۔تقریب کے اختتام پر اسلام کی سربلندی،ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پیر سید شہباز احمدسیفی نے خصوصی دعا کرائی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…