جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں،اب کیا ملک میں یہودی اور بھارتی الیکشن لڑیں گے؟شاہد خاقان عباسی نے حیرت انگیز بات کردی

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں، کمیشن بنانے کا مقصد براڈ شیٹ چھپانا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق

ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کا گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گواہ راشد عمر صدیقی کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے پیش نہیں ہوسکتا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر نیب کورٹ کی پیشی ہے، ابھی تک کچھ ثبوت پیش نہیں ہوئے۔ ایل این جی سے لیکر چینی پر ہر محکمے میں کرپشن ہورہی ہے، لیکن کسی کو نہیں پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ پر کروڑوں روپے خرچ کیا جائے گا، کمیشن کا مقصد براڈ شیٹ کو چھپانا ہے، لیکن یہ بات نہیں چھپے گی۔ وزیراعظم کہتا ہے ملک میں ایک ارب کی کرپشن ہوئی، لیکن براڈ شیٹ رپورٹ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بات نہیں کرنے دے رہا، اس پارلیمنٹ کی کیا اہمیت ہے؟ اگر اسپیکر چوروں کی طرح ایوان سے بھاگ جائے تو پارلیمان کی کیا وقعت رہ جاتی ہے، آج قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو اسپیکر نوکری چھوڑ کر گھر چلا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف پاکستانی شہری پاکستان میں الیکشن لڑ سکتا ہے، غیر

ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہے۔ اب کیا ملک میں یہودی اور بھارتی الیکشن لڑیں گے؟لیگی رہنما نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کا انتخاب بھی شو آف ہینڈ سے ہو تو پھر سب کو پتا چل جائیگا کون کامیاب ہوتا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی شو آف ہینڈ سے ہونے چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…