اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

اسرائیل سے معاہدہ کرنے کیخلاف سوڈان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ،اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام عوامی مزاحمتی فورسزکی طرف سے کیا گیا ۔ مزاحمتی فورسز کی کال پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے خرطوم میں امریکا کی نگرانی میں طے پانے والے نام نہاد امن معاہدے معاہدہ ابراہیم کے خلاف جلوس نکالا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل سے تعلقات کا قیام غداری، اسرائیل سے دوستی امریکی بلیک میلنگ، اسرائیل کو تسلیم کرنا جرم اور مسجد اقصی کے ساتھ خیانت جیسے نعرے درج تھے۔دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسرائیلی جیل میں دو ہفتوں سے قید 16 سالہ عبدالرحمن البشیتی کی رہائی کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی اس تنظیم کے منتظمین کا کہنا تھاکہ البشیتی کو بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود اسرائیلی جیل حکام بار بار تفتیش کر رہے ہیں۔مہم کے دوران بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت پر دبائو ڈال کر فلسطینی نوعمر کی رہائی کو یقینی بنائیں۔مہم کے منتظمین نے بین الاقوامی اور مقامی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کی کوریج کریں۔فلسطینی منتظمین نے اسرائیلی حکومت کو بشیتی کی صحت کو درپیش خطرات کا ذمہ دار قرار دیا۔ 16 سالہ عبدالرحمن البشیتی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں مسلسل طبی امداد کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…