بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، پاکستانیوں کے 13ارب روپے ڈوب گئے

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 46100پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 45600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 13ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے کم ہو کر 82کھرب روپے رہ گیا

جبکہ 55فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46109پوائنٹس کی بلندسطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کی خاطرفروخت کے دبائو کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 45600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 48.92پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45654.34پوائنٹس سے کم ہو کر 45605.42پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 27.72پوائنٹس کی کمی سے 19123.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19096.05پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31889.53پوائنٹس سے کم ہو کر 31839.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب10کروڑ69لاکھ66ہزار779روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب 11ارب 32کروڑ5لاکھ 25ہزار 166روپے سے کم ہو کر 82کھرب98ارب 21کروڑ35لاکھ 58ہزار387روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 17ارب روپے مالیت کے 58کروڑ80لاکھ 39ہزار حصص کے سودے ہوہئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے 69کروڑ64لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 415کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،227میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ 6کروڑ99لاکھ ،ہم نیٹ ورک 6کروڑ40لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 6کروڑ15لاکھ ،بینک آف پنجاب 2کروڑ65لاکھ اور پاک ریفائنری 1کروڑ99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 145.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 3200.00روپے ہو گئی اسی طرح 35.38روپے کے اضافے سے سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بڑھ کر 875.89روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 47.61روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 912.01روپے ہو گئی اسی طرح 37.09روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت گھٹ کر 6770.00روپے پر آ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…