جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کو ڈکٹیٹر قرار دیدیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)سے نکالے گئے سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اپنے مفاد ہیں ایک پیج پر کوئی بھی نہیں،نشستیں بیچنے یا بدعنوانی کا سوال اٹھایا جائے تو یکطرفہ کارروائی کر دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویومیں حافظ حسین احمد نے کہا کہ فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں مگر ان کے پاس کوئی اختیار نہیں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اپنے مفاد ہیں ایک پیج پر کوئی بھی نہیں۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کی بات کو مسترد کر دیا تھا، ہمارا موقف تھا کہ دونوں بڑی جماعتیں ہمیں دھوکا دے رہی ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے موقف پر بضد رہے،دونوں پارٹیوں نے مولانا کو سبز باغ دکھا کر آگے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ڈرامہ کیا جا رہا ہے، بڑا بھائی باہر بیٹھ کر اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنا رہا ہے اور چھوٹا بھائی خود کو جیل میں رکھ کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کر رہا ہے۔پارٹی سے نکالے جانے پر سابق سینیٹر نے کہا کہ ڈکٹیٹر فضل الرحمان نے ہمیں پارٹی سے نکالا تاہم ہمیں شوکاز ملا اور نہ پارٹی اجلاس میں بلا کر پوچھا گیا،شوریٰ ارکان نے تسلیم کیا تھا کہ نواز شریف کے بیان پر میرا موقف درست ہے تااہم اس کے باوجود پارٹی سے نکالا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ فضل الرحمان جیسے لوگ پارٹیوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، فضل الرحمان نے کہا کہ جب وہ نہیں ہوں گے تو پارٹی بیٹے سنبھالیں گے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ نشستیں بیچنے یا بدعنوانی کا سوال اٹھایا جائے تو یکطرفہ کارروائی کر دی جاتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان تھی تاہم فضل الرحمان نے ہوشیاری سے اس میں ف لگا دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سی پارٹیوں کے سربراہان نے مجھ سے رابطہ کیا

ہے،کسی نے ہمدردی کی اور کسی نے دانا ڈالا جوکہ یہ ان کا حق ہے تاہم اپنی جماعت کے ساتھ زندگی گزاری اسی میں رہیں گے۔سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاکہ آزادی مارچ میں 13دن دھرنا دینے کے بعد فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ کے پاس پہنچ گئے اور پارٹی سے پوچھے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر دھرنا ختم کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…