بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات کی خوب بارش اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا، پہاڑی علاقوں کی برفانی ہوائیں معتدل موسم والے علاقوں کا بھی رخ کریں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔ نئے سلسلے کے باعث بلوچستان، خیبرپختوںخواہ اور گلگت ریجن کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع

ہو چکا۔ جبکہ کئی علاقوں میں بارش بھی ہو رہی۔ بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کی برفانی ہوائیں معتدل موسم والے علاقوں کا بھی رخ کریں گی۔ کوئٹہ پہنچنے والی سائبیرین ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے شہر قائد میں سردی کا 7 سال ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 14،گوپس ،سکردو منفی9، استور منفی 8 ، پاراچنار منفی 5، بگروٹ،کالام ، گلگت منفی4 اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بروز اتوار شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ایک نیا چھوٹا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔ جس سے بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بادل چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا جس سے دھند اور سموگ میں کسی حد تک کمی واقعہ ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…